• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگ دیہاتی پر تشدد، سرگودھا پولیس کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

سرگودھا میں بزرگ دیہاتی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس کا وضاحتی بیان سامنے آگیا۔

پولیس کے مطابق بزرگ نواز پر27 فروری کوتشدد کیا گیا،27 مئی کوطبعی موت ہوئی، یہ تاثرغلط ہےکہ بزرگ کی موت تشددسے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ کو داماد سرفراز اور فیصل کے کہنے پر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ دیہاتی نواز نے واقعہ کی درخواست رواں سال 27 فروری کو دی تھی، متاثرہ شخص کی 2 بیٹیاں گھریلو ناچاقی پر والد کے گھر آگئی تھیں۔

پولیس نے وضاحتی بیان میں یہ بھی بتایا کہ صلح کی کوشش میں ناکامی پر جہیز کا کیس عدالت میں زیرسماعت تھا۔

تازہ ترین