• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مالی سال 2019-20 میں مہنگائی ہدف حاصل کرنے میں ناکام


حکومت مالی سال 2019-20 میں مہنگائی ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی جبکہ مالی سال 2019-20 میں مہنگائی کا نظرثانی شدہ ہدف بھی حاصل نا ہوسکا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں اوسط مہنگائی 8 سال بعد ڈبل ڈیجٹ ہوگئی، مالی سال 2019-20 میں اوسط مہنگائی 10.74 فیصد رہی۔

حکام ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 2011.12 میں اوسط مہنگائی ڈبل ڈیجٹ میں 11.01 فیصد تھی، مالی سال 2019-20 کے لیے مہنگائی کا ہدف 8.5 فیصد مقرر تھا۔

ادارہ شماریات کے حکام نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال کے لیے مہنگائی کا نظرثانی شدہ ہدف9.1 فیصد تھا۔ 

تازہ ترین