آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک مرتبہ پھر سفاکیت دہرائی ہے، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو قتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے۔
عبدالحمید لون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 70 سالہ شہری کو گاڑی سے اتار کر گولی مار کر شہید کیا، شہيد شہری کا 3 سال کا نواسہ اس کی لاش پر بيٹھا روتا رہا۔
عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ بھارتی پوليس 70 سالہ شہری کی لاش پر پاؤں رکھ کر تصاوير بناتی رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری ہمیں کب انصاف فراہم کرے گی، بھارتی سفاک فوج کو کشمیری عوام کو قتل کرنے کا لائسنس دیا گیا ہے۔