• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام کرپشن فری ریلی نکالی گئی

شیخوپورہ   (نمائندہ جنگ سے)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام  کرپشن فری پاکستان ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی امیر رانا تحفہ دستگیر احمد خان ، چوہدری غلام رسول بھٹی، نصر اللہ خان وٹو ، شیخ جمیل، حاجی  رمضان ورک، پروفیسر رانا محمد ارشاد، پروفیسر عباد علی و دیگر رہنماؤں نے کی،اس موقع پر کسان بورڈ کے مرکزی رہنما ملک نصر اللہ خان وٹو ایڈووکیٹ کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ اگر گندم کے مراکز خریداری پر دیانتدار افسروں کو تعینات نہ کیا گیا تو کاشتکار گندم کی سرکاری خریداری کا بائیکاٹ کردیں گے  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع شیخوپورہ رانا تحفہ دستگیر احمد خاں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، زندہ اور باوقار قومیں ہی ہمیشہ ایسی تاریخ رقم کرتی ہیں جسے صدیوں یاد رکھا جاسکے مگر ہم مسلمان ہونے کے باوجود اپنا شعار بھول چکے ہیں اور محنت و ایمانداری کی بجائے کرپشن کے اندھے دلدل میں اترتے جارہے ہیں جس میں حکمران طبقہ سرفہرست ہے ۔
تازہ ترین