• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ رینجرز کے 25سال فرائض کی بجا آواری کی اعلیٰ مثال ہیں، جنرل ہمایوں عزیز


بدھ یکم جولائی 2020 کو پاکستان رینجرز (سندھ)کے 25 سال مکمل ہونے پر ایک پُروقار اورسادہ تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پرکور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز مہما ن ِخصوصی تھے۔

رینجرز ہیڈ کوارٹرز آمد پر ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کور کمانڈر کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر کور کمانڈر کراچی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور جوانوں نے عسکری تربیت کا عملی مظاہر ہ پیش کیا۔

کور کمانڈر کراچی نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ رینجرز کے یہ پچیس سال اعلیٰ کارکردگی، پیشہ وارنہ مہارت، فرائض کی بجا آواری اور احساس ذمہ داری کی اعلیٰ مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کی وطن اور اس دھرتی کی حفاظت اور امن کیلئے دی گئی قربانیاں فرائض کی بجا آوری اور جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال ہیں۔

تقریب کے اختتام پر کور کمانڈرکراچی اور ڈی جی رینجرز (سندھ) عمر احمد بخاری نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔

تازہ ترین