• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف 111ویں روز بھی احتجاج


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی میں احتجاج 111 روز سے جاری ہے۔

اس میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ جس طرح میر شکیل الرحمٰن کے حوصلے پابند سلاسل رہ کر بھی بلند ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحافیوں کے حوصلے بھی پختگی کے ساتھ اس جدوجہد کے لیے قائم ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بے بنیاد ریفرنس دائر کرکے بہانہ تراشا کیا گیا ہے کہ انہیں جیل میں رکھا جائے اور ان کو جھکنے پر مجبور کیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمرانوں نے بد ترین بحران جو ہم پر مسلط کیا ہے، ہم اس کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو پابند سلاسل رکھنا اس ملک میں جمہوریت کو دبانا ہے۔

تازہ ترین