امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے قومی ڈائیلاگ کا مطالبہ کر دیا۔
رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی ناتجربےکاری نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ نئے انتخابات کے لیے ابھی سے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے۔
ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔
میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عمران خان تبدیلی کے نعرے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ خطرناک بات یہ ہے کہ ایک صوبے نے سول نافرمانی سے بھی آگے کی بات کردی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیر نے ایک پائلٹ کی غلطی پر پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کر دیا۔ عمران خان کے ہاتھوں میں پاکستان کے مسائل حل کرنے کی لکیر نہیں۔