• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، تاجروں نے بند مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

لاہور کے اندرون شہر کے تاجر رہنماؤں نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو معیشت کے خلاف سازش قرار دیدیا اور 3 جولائی سے بند مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث اندرون شہر کی بند مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ان کا کاروبار تباہ ہورہا ہے، فوری طور پر مارکیٹوں کو کھولا جائے۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کے باعث مارکٹیں بند ہیں، ان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 3 جولائی سے اندرون شہر کی بند مارکیٹیں کھول دیں گے۔

تازہ ترین