• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کے وارنٹ جاری کرنا شرمناک ہے، محسن باری

لندن ( پ ر)پیپلزپارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، نائب صدر ریاض کوہمروی، رابطہ سیکرٹری سرور رانجھا، پیپلز لیبر بیورو برطانیہ کے صدر حفیظ بلوچ، سینئر رہنما خواجہ معین الدین سید کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے بیماری کی حالت اور بغیر کوئی ثبوت کے وارنٹ جاری کرنا شرمناک عمل اور حکومتی بوکھلاہٹ ہےجس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان رہنماوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے بوکھلاہٹ میں کی جانی والی تقریر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر قومی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور متنبہ کرتے ہیں کہ اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے تو پیپلز پارٹی کے کارکن ہر فورم پر وفاقی وزیر علی زیدی کا محاسبہ کریں گے۔

تازہ ترین