لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے صحت یاب نہ ہونے کے باعث اپوزیشن جماعتوں کی رواں ہفتے اے پی سی موخر ہو گئی،بلاول بھٹو جو اے پی سی میں شرکت کے لئے لاہور پہنچے تھے۔ انھوں نے بلاول ہائوس میں پارٹی سرگرمیوں میں شرکت کے بعد اسلام آباد روانگی کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین گزشتہ ایک ہفتے سے اے پی سی کے لئے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے اے پی سی کے لئے مشاورت میں مصروف تھے اور رواں ہفتے اے پی سی میں شرکت کے لئے لاہور بھی پہنچ گئے اور اے پی سی رواں ہفتے کے آخر میں ہونے کا غالب امکان تھا۔