• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ :نوٹس کے باوجود صنعتکار نے کمرشل پلازہ تعمیر کرلیا

سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹس کے باوجودمقامی صنعتکار نے کمرشل پلازہ تعمیر کرلیا۔  صدر سیالکوٹ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر واقع اراضی پر مقامی صنعت کار  نے بغیر نقشہ منظوری کے پلازہ کی تعمیر شروع کردی ، ٹی ایم اےسیالکوٹ کے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر  نے مقدمہ کے اندراج کےلئے واستعاثہ نمبری 102جاری کر دیا۔ ٹی ایم اے بلڈنگ انسپکٹر  نےبتایا کہ اس نے غیر قانونی کام پر نوٹس جاری کئے ہیں اب تھانے کا کام ہے کہ کارووائی کرے جبکہ تھانہ صدر سیالکوٹ کے نائب محرر یاسین نے بتایا کہ ابھی انہیں اس حوالے سے اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تازہ ترین