• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی رہنما حنیف عباسی اور اہلخانہ کے منجمد اثاثے بحال

ن لیگی رہنما حنیف عباسی اور اہلخانہ کے منجمد اثاثے بحال 


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا۔خیال رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی اور اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔حنیف عباسی کی جانب سے اثاثوں کی بحالی کی درخواست پر انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے فیصلہ سناتے ہوئے حنیف عباسی، اہل خانہ اور ان کےقریبی رشتہ داروں احمد بلال اور محسن خورشید کےاکاؤنٹس بھی بحال کردیے ہیں۔

تازہ ترین