• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کی کوشش ناکام، شہری نے فائرنگ کرکے 2 ڈاکو ماردیئے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)تھانہ ترنول کے علاقے نوگزی میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گھر کے مالک نےحفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کر دی جس سے دو ڈاکو مارے گئے اور ایک زخمی حالت میں فرار ہو گیا ہلاک ہونے والوں کی شناخت جہیز ولد نور اکبر،عنایت اللہ ولد ناطین زمان سکنہ نوشہرہ کے نام سے ہوئی ، زخمی کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے۔ ریسکیو 15 کے مطابق رات 1:30 بجے کاشف نامی شخص کے گھر تین ڈکیت گھس آ ئے، اس کی آنکھ کھلی تو دیکھا دو ڈاکو کمرے کا تالا توڑنے کی کو شش کر رہے تھے جبکہ ایک اس کی والدہ سے پستول کی نوک پر چابیاں مانگ رہا تھا کاشف نے گولی مار کر دو ڈاکوں مار دیئے جبکہ ایک ڈاکو اس سے گتھم گتھا ہو گیا اور مدعی کو سر میں پستول کا بٹ مار کر زحمی حالت میں فرار ہو گیا۔پولیس نے دونوں ڈاکووں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد پمز کے مردہ خانہ میں رکھوا دی ہیں جو تصدیق کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔ مرنے والے اور زخمی نوشہرہ کے خیر آباد کنڈ نامی گائوں کے رہائشی ہیں اور ریکارڈ یافتہ بتائے جاتے ہیں ۔
تازہ ترین