• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بجٹ میں ضلع راولپنڈی کے متعدد منصوبوں کیلئے فنڈز کا اعلان

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے بجٹ2020/21میں سیر وسیاحت ،وائلڈ لائف اور آرٹ اینڈ کلچرل کے شعبوں میں بھی راولپنڈی ضلع کے کئی منصوبوں کیلئے فنڈز کا اعلان کیا ہے۔پتریاٹہ کیبل کار اپ گریڈیشن منصوبےپر لاگت کا تخمینہ298اعشاریہ585ملین لگایاگیا ہے۔منصوبہ کیلئے بجٹ میں100ملین روپے رکھے ہیں۔پتریاٹہ میں فوڈ کورٹ،آرٹ اینڈ کرافٹ شاپس اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے بجٹ میں5ملین روپے،عملے کی رہائش گاہوں اور فینس سمیت دیگر امور کیلئے7اعشاریہ814ملین روپے ،وائلڈ لائف پارک بانسرہ گلی منصوبہ کیلئے 6اعشاریہ 593ملین ،کوٹلی ستیاں میں کرور پارک کیلئے10 ملین روپے،انفارمیشن اینڈ کلچرل کمپلیکس راولپنڈی کی اپ لفٹنگ کیلئے18اعشاریہ019ملین ، آباد کالونی میں رہائش گاہوں کی تعمیر کیلئے11 اعشاریہ 271ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ ٹیکسلا میوزیم کی اپ گریڈیشن کیلئےبجٹ میں2 اعشاریہ 250 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ اب تک13 اعشاریہ 357ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین