• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کا ہزارہ ٹائون کا دورہ‘تعمیراتی کام کا معائنہ کیا

کوئٹہ(خ ن) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل نے ہزارہ ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر رکن اسمبلی قادر علی نائل سمیت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسئین بھی انکے ہمراہ ۔نورالامین نے ہزارہ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی اسکیمات کا معائنہ کیاجبکہقادر علی نائل نے انہیں ہزارہ ٹاؤن میں جاری مختلف زیر تعمیر ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں، ہزارہ ٹاؤن میں زیر تعمیر روڈ کا غیر معیاری ہونے پر متعلقہ افسران کی سرزنش کی اور شدید برہمی کا اظہار کیا اور روڈ کے کام کو مسترد کر کے دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیا اور ٹھیکیدار کو بھی نوٹس دے کر وارننگ دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر پندرہ دن تک معیاری کام نہیں ہوا تو متعلقہ افسران کو معطل اور ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین نے متعلقہ ایکسئین کو ہزارہ ٹاؤن میں جاری تمام اسیکمات کو بروقت مکمل کرنے کے بھی احکامات دیئے ۔دریں اثناء سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین نے رکن اسمبلی قادر علی نائل کے ہمراہ کرخسہ پارک کا دورہ کیا اور چار ماہ پہلے بننے والے روڈ کا کام غیر معیاری ہونے پر انکوائری کا حکم دیا ۔
تازہ ترین