• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ تمام ماؤں پر اپنی رحمت کرے ، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اللّٰہ تمام ماؤ ں پر اپنی رحمت کرے، آج میری والدہ کی 70 ویں سالگرہ ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی والدہ مرحومہ کلثوم نواز کی 70 ویں سالگرہ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جب آپ آخری سانسیں لے رہی تھیں تو میں اور ابو آپ کے ساتھ نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو الوداع نہ کہہ سکے، ایک دن ہم انشا اللّٰہ دوبارہ ملیں گے۔

تازہ ترین