• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی جانب سے پاکستان کو وینٹی لیٹرز کا عطیہ

کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے حوالے سے امریکی حکومت نے  پاکستان کو وینٹی لیٹرز عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا اور 100وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ جمعرات کو کراچی پہنچ گئی، جوکہ جمعہ کو تقریب کے دوران باقاعدہ طور پر این ڈی ایم اے کے حوالے کیے جائیں گے۔

 کورونا وائرس کی وبا ئی صورتحال میں امریکی حکومت نے پاکستان کو وینٹی لیٹرز عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس ضمن میں 100وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ جمعرات کو ڈی ایچ ایل کارگو فلائٹ نمبر ای ایس او 515 کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔

جس کو ٹی سی ایس لاجسٹکس کے ویئر ہاؤس میں اسٹور کر دیا گیا ہے۔ یہ وینٹی لیٹرز جمعہ کو ایک تقریب کے دوران باقاعدہ طور پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیے جائیں گے۔

تقریب میں امریکی قونصل جنرل، چیئرمین این ڈی ایم اے، امریکی قونصل خانے اور وزارت خارجہ کے افسران سمیت این ڈی ایم اے کے افسران شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی این ڈی ایم اے کی جانب سے ملک بھر کے اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز دیئے گئے ہیں، اور یہ وینٹی لیٹرز بھی اسپتالوں کو دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین