• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا کے الفاظ کا جواز دینا نہیں چاہتا، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی نامناسب  گفتگو سے متعلق جواب دینے سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

شبلی فراز نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اپنے ساتھی وزیر کی جانب سے صحافیوں کے لیے نامناسب الفاظ کے سوال پر کہی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وہ فیصل واوڈا کی نامناسب گفتگو کا کوئی جواز دینا نہیں چاہتے۔

مزید پڑھیے: وہ کیا سوالات ہیں جن کو سن کر فیصل واوڈا سیخ پا ہو جاتے ہیں؟

جب میزبان حامد میر نے فیصل واوڈا کے الفاظ سے متعلق سوال کیا تو وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مجھے اس کے پس منظر کا علم نہیں ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم اپنی صحافی برادری کی انتہائی قدر کرتے ہیں، آپ کا کام سوال کرنا ہے اور ہمارا کام جواب دینا ہے اور یہی ہماری پارٹی کا منشور رہا ہے۔

تازہ ترین