کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسد عمر اور میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں ہیں، مجھے جہانگیر ترین سے کبھی کوئی خلش نہیں رہی میرا ان کا کوئی اختلاف کا جواز نہیں بنتا،اس بچے کی تصویر کو دیکھ کر دل دہل جاتا ہے میں نے اس پر پاکستانیوں سے کشمیریوں سے اور غیر ملکی کمیونٹی سے چاہے امریکن پاکستانی ہیں کینیڈین ہیں.
یہ ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس بیانیہ کو اجاگر کریں جس پر ہندوستان نے پردہ ڈالا ہوا تھا مختلف حربوں سے وہ نمایاں ہوا ہے اور لوگوں کو ہزاروں مضمون وہ بیان نہیں کرسکتا جو ایک تصویر نے بیان کر دیا ہے کہ یہ ہے بھارت کا اصلی چہرہ اگر ساری ہماری انٹرنیشنل کمیونٹی اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کی آرگنائزیشن ہیں سب کو آواز اٹھانی چاہیے۔
دنیا کیوں نہیں بولتی اس کی وجہ معاشی مفادات ہیں اور انسانی اقدار آج پس پشت ڈال دی گئی ہیں معاشی مفادات کی وجہ سے آج ویسٹرن ڈیموکریسی کا امتحان ہے۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے بات ہو رہی تھی ان سے کہا کہ اگر آپ آج بھی یہ بات نہیں کرتے تو ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور چبانے کے اور ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک انٹرویو میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ پانچ اگست کے کشمیر کے اقدامات الٹے پڑ گئے ہیں کشمیری قیادت نے مسترد کر دیا ہے انہیں بزور بازو دبایا ہوا ہے ہندوستان میں موجود مسلمانوں کے ساتھ جو امتیازی سلوک برتا گیا ہے