• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان پولیس کوجدیدسہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے،عمیر محمدحسنی

کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لائزن اسسٹنٹ وکرونا وائرس کنڑول پروگرام کے فوکل پرسن سردارذادہ میر عمیر محمد حسنی نے کہا ہےکہ بلوچستان میں پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر صوبے میں پولیس کسی بھی ایمرجنسی کی حالت میں تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی جی پولیس محسن بٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس دوران پولیس کی کارکردگی کو سہراہا گیا۔ آئی جی پولیس محسن بٹ نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان پولیس کو دیگر ملکوں کی طرح جدید خطوط سے استوار کیا جارہا ہے اور مزید اس فورس میں منظم اور بہتری لارہے ہیں، پولیس صوبے میں امن امان کے قیام کے حوالے سے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کررہی اور جلد پولیس کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائیگا اور اس کو پولیس کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کے نام سے تشکیل دیا جائے گا جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کرینگے۔ اس کے علاوہ صوبے میں سمارٹ پولیس اسٹیشن کا قیام بھی زیر غور ہے۔ سردارذادہ عمیر محمد حسنی نے کہا کہ صوبے میں پولیس کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے امن امان کے حوالے سے خصوصی بہتری آرہی ہے۔ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان خود پولیس فورس کو معیار پر لانے کے لئے تمام وسائل کو بروکار لارہے ہیں۔
تازہ ترین