• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقے کلئیر، رکاوٹیں ختم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے سمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں کو کھول دیاہے ،ایم ڈی اے چوک ، شاہ رکن عالم کالونی کے تین اور نیوملتان کے دو بلاکوں میں کوروناکیسز رپورٹ ہونے پر ان علاقوں میں 17 جون سے 30 جون تک سمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا تھا، محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو لیٹر لکھا گیا جس میں نشاندہی کی گئی کہ ان علاقوں میں جو کورونا وائرس کے متاثرہ افراد تھے وہ صحت یاب ہو چکے ہیںاس لئے لاک ڈاؤن ختم کیا جائے۔
تازہ ترین