• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین سے سرحدی تنازع کے کئی دنوں بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج لداخ پہنچے ہیں۔

نریندر مودی کا یہ اچانک دورہ ہے اور ان کے ساتھ چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور آرمی چیف ایم ایم نرونے بھی لداخ گئے ہیں۔

اس دورے پر وزیردفاع راج ناتھ سنگھ وزیر اعظم مودی کے ساتھ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کی یہ خبر جو خود بھارتی اسٹیبلشمنٹ نے دی ہے سو فیصد جھوٹ پر مبنی ہے کہ لداخ میں برسرپیکار چینی فوج کے ساتھ کوئی پاکستانی جوان موجود ہیں۔ اس طرح کی من گھڑت خبروں کا مقصد بھارتی فوج کی چینی فوج کے ہاتھوں بن رہی درگت پر پردہ ڈالنا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ دن رات جھوٹی کہانیاں اور افسانے تراشنے میں مصروف ہیں۔ غیر جانبدار مبصروں کا کہنا ہے کہ چین کو بھارت کی ٹھکائی کرنے کے لئے کسی غیر ملکی مدد کی ضرورت نہیں ہے چینی مسلح افواج اس قدر بہادر اور باصلاحیت ہیں کہ وہ بھارتیوں کو باآسانی سبق سکھا سکتی ہیں اب وہ لداخ سے بھارت کو بے دخل کرکے ہی دم لیں گی۔

تازہ ترین