• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق آباد میں ٹرین حادثے پر بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےفاروق آباد ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثات کے متعلق سلیکٹڈ وزیراعظم آج ایک بار پھر اپنے پرانے بیان کی ویڈیو کلپ چلا کر دیکھ لیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئے روز کبھی طیارہ تو کبھی ٹرین حادثہ ہوجاتا ہے، کیا حکومتیں ملک کو اس طرح چلاتی ہیں؟۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے حادثات پر نوٹس لینے والا ڈھونگ بے اثر ہوچکا ہے، وزیراعظم اب یہ تکلیف بھی نہ اُٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کا خمیازہ معصوم شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

شیخوپورہ، مسافر وین ٹرین کی زد میں آنے سے 19سکھ یاتری ہلاک

فیصل آباد سے لاہور آنے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس سکھ خاندان سے بھری ویگن سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں19سکھ یاتری ہلاک ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کا کہناہے کہ شاہ حسین ایکسپریس فاروق آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب سکھ برادری کی کوسٹر سے ٹکرائی، حادثے میں سکھ خاندان کے 19 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے اسٹیشن کے درمیان بغیر پھاٹک کی کراسنگ پر اُس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے پھاٹک سے پیچھےکچے راستے سےکوسٹر گزارنے کی کوشش کی۔

ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ کوسٹر میں ایک ہی سکھ خاندان کے 25 افراد سوار تھے، سکھ خاندان پشاور سے ننکانہ صاحب فوتگی پر آیا تھا۔ کوسٹر پشاور سے واپس جاتے ہوئے سچاسودا گوردوارہ کے قریب ٹرین سے ٹکرائی۔

تازہ ترین