وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ملک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ملکی جغرافیائی صورتحال کا ہر حال میں تحفظ کا عزم دہرایا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اعلیٰ قیادت نے عزم ظاہر کیا کہ ملکی جغرافیائی صورتحال کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔
اجلاس میں عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کی ناکامی پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔