پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو 112 روز ہوگئے ہیں۔
میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں راولپنڈی میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف آج بھی احتجاجی مظاہرہ جاری رہا۔
جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی میں 112ویں روز بھی کیمپ لگا رہا۔
احتجاجی کیمپ میں موجود صحافیوں اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ میر شکیل الرحمٰن کے ساتھ ناانصافی پر جلد از جلد نوٹس لے۔