آپ آف لائن ہیں
جمعرات 15؍ ذی الحج 1441ھ6؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹیم پاکستان نے چوتھے روز بھی بھرپور پریکٹس کی

ووسٹر میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ کے چوتھے روز بھی دو سیشن کئے جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی، کرکٹرز نے دونوں سیشن میں بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل ڈرلز کیں۔

انگلینڈ پہنچنے والے قومی اسکواڈ کے دوسرے گروپ میں شامل چھ کھلاڑیوں نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا۔

انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ووسٹر میں قرنطینہ کے دوران پریکٹس کے ساتھ جم سیشن بھی کیا، چوتھے روز قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دو سیشنز کیےجس میں فزیکل ایکسرسائزز کے علاوہ کھلاڑیوں نے نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔

انگلینڈ کے دورے میں شامل چھ کھلاڑی بھی انگلینڈ پہنچ گئے ہیں، ان میں محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، وہاب ریاض، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں، یہ کھلاڑی پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب نہیں جاسکے تھے لیکن ابھی ٹیسٹ کے منفی آنے پر میزبان ملک پہنچے ہیں۔

ووسٹر شائر میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد ان کھلاڑیوں کو اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے، ان کرکٹرز میں عمران خان، حیدر علی اور کاشف بھٹی شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید