• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور( سی پیک) منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت سی پیک کے تحت منصوبوں کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، خسروبختیار، عمر ایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، عاصم سلیم باجوہ اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کو جاری منصوبوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی دی گئی، عمران خان نے اجلاس میں سی پیک اتھارتی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کےحوالے سے ایک بہترین منصوبہ ہے، یہ ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پیک کے ثمرات ہر خاص و عام پاکستانی تک پہنچائے جائیں گے، اس ادارے کی کارکردگی اور استطاعت کو مزید موثر بنانے کے لئے تما م ضروری اقدامات کئے جائیں۔

تازہ ترین