• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کی زبان پھسلی یا خواہشیں باہر نکلیں؟؟ تمام احوال آج ”خبرناک“ میں ملاحظہ کریں

شاہ محمود کی زبان پھسلی یا خواہشیں باہر نکلیں؟؟


کراچی (جنگ نیوز) طنز و مزاح سے بھر پور ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہفتے کو (ڈمی) شاہ محمود قریشی مہمان ہوں گے۔ پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اُنگلی نہیں کرسی پکڑ کر چلنا سیکھا ہے۔ شاہ محمود کی زبان پھسلی یا خواہشیں باہر نکلیں؟۔ تمام احوال شو کے دوران دکھایا جائے گا۔ ”محبت کے ترانے لکھنے والا اظہار محبت نہ کرسکا، میجک چیئر نے دن رات کا فرق مٹا دیا، معروف شاعر کا سفر آخرت کُوڑے والی گاڑی پر اور ہراسگی کا الزام لگا کر لوٹنے والی بے نقاب“ یہ تمام موضوعات بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔ ”خبرناک“ کا دلچسپ شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات 11 بجکر 5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین