پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور میں کورونا اسپتال قائم ، کے پی حکومت کا اموات پرکنٹرول کا دعوی ، نشترآباد میں 58بستروں پر مشتمل اسپتال میں5آئی سی یو 17ایچ ڈی یو بیڈز ہونگے، دوسرے مرحلہ میں تعداد110تک بڑھائی جا ئیگی ، خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،نشترآباد پشاور میں جدید سہولیات سے آراستہ کورونا سپیشلائزڈ ہسپتال بنایا گیا ہے۔