اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جسکے بعد انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں انھوں نے بتا یا کہ جمعرات کو ہلکا سا بخار محسوس ہوا تو میں نے فوری طورپر خود کو گھر میں تنہا کرلیا ہے۔تاہم ﷲ کے فضل وکرم سے میں خود کو توانا اور مضبوط محسوس کر رہا ہوں اوراپنے فرائض منصبی گھر سے ہی انجام دونگا۔ انھوں نے عوام سے جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعائوں کی درخواست کی۔