• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر :گرج چمک کیساتھ بارش ،بجلی گرنے سے 3افراد ہلاک ،4زخمی

اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر) تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں گرج و چمک کے ساتھ بارش،آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد ہلاک ،چار زخمی،نگرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 200 بکریاں جھلس کر ہلاک ہو گئیں۔ مٹھی ڈیپلو کلوئی اور نگرپاکر کے دیہا ت میں گرج و چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران آسمانی بجلی گرنےسے 13سالہ دلیپ کمار، تحصیل کلوئی کے گائوں راحب ویری میں 45 سالہ خاتون صفوراں لوند،تحصیل ڈیپلو کے گائوں پبوپل میں ایک شخص کیول کولہی ہلا ک ہو گئےجبکہ ڈیپلو شہر کے سرھول محلے میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد بیہوش ہو گئے۔ جن کو اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پر چار گھنٹے تک طبی امداد کے بعد ہوش میں آنے پر واپس گھر بھیج دیا گیا۔ادھر نگرپارکر کے گائوں کونا ویرو میں جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2سو بکریاں جھلس کر ہلاک ہو گئیں۔گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش سرحدی علاقے نگرپاکر میں 45ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کارونجھر پہاڑ سے نہروں کی روانی جاری ہو گئی اور ٹھنڈی ہوائوں کے چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

تازہ ترین