• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے جنید جمشید کو انہی کا گیت گا گر خراج عقیدت پیش کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار نے گیت گاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ پریشان ہیں تو میرے پاس آپ کو خوش کرنے کے لیے ایک چیز ہے‘۔

انہوں نے جنید جمشید کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آج اس عظیم شخصیت کی یاد میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں علی ظفر نے گنگنائے جانے والے گیت ’چلو تو سہی‘ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ گیت میرے پسندیدہ فنکار اور بینڈ ‘وائٹل سائنز‘ کا  ہے جسے  شعیب منصور نے لکھا ہے۔

ماضی کے معروف میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز کے 1993 میں ریلیز ہونے والے البم ’اعتبار‘ کا مشہور و معروف گیت ’چلو تو سہی‘ علی ظفر کی سُریلی آواز میں سُن کے مداح خوش ہوگئے۔

تازہ ترین