آپ آف لائن ہیں
جمعہ16؍ذی الحج 1441ھ7؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کالی مرچ کے 5 حیرت انگیز فوائد

صدیوں سے بطور مسالہ استعمال کی جانے والی کالی مرچ کے بے شمار فوائد ہیں، کالی مرچ سے وزن کم کرنے سمیت کئی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق کالی مرچ کی 100 گرام مقدار میں 251 کیلوریز ، 5 فیصد فیٹ ، 7 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ،21 فیصد پوٹاشیم ، 100 فیصد ڈائیٹری فائبر ،10 فیصد پروٹین ، 10 فیصد وٹامن اے ، 44 فیصد کیلشیم ، 53 فیصد آئرن ، 15 فیصد وٹامن بی 6 ، 42 فیصد میگنیشیم اور 20 ملی گرام سوڈیم پایا جاتا ہے ۔


غذائیت سے بھرپور کالی مرچ کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے، کالی مرچ کو اگر روزانہ کی بنیاد پر اپنی غذا کا حصہ بنا لیا جائے تو موٹا پا، پیٹ اور جلد کی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔

کالی مرچ کے انسانی صحت پر مجموعی صحت سے متعلق 6 فوائد مندجہ ذیل ہیں :

نظام ہاضمہ درست بناتی ہے

ماہرین کے مطابق کالی مرچ کے استعمال سے معدہ ’ہائیڈروکلورک ایسڈ‘ نامی ایک مادہ خارج کرتا ہے جو معدہ اور آنتوں کی صفائی اور صحت کو یقینی بناتا ہے، ہائیڈروکلورک ایسڈ سے آنتوں میں موجود فاضل مادوں کا صفایا ہو جاتا ہے، معدے اور آنتوں کی صفائی کے نتیجے میں مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ، قبض کی شکایت میں بھی آرام ملتا ہے ۔

قوت مدافعت بڑھاتی ہے

بیماریوں اور وائرل انفیکشن سے بچنے کے لیے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہوتا ہے ، انسانی صحت  مضبوط قوت مدافعت پر انحصار  کرتی ہے اور کالی مرچ اس کے لیے بہترین آپشن ہے ، وٹامن سی ، اے اور کے کی موجودگی قوت مدافعت بڑھاتی ہے، اس میں مزید موجود تھائمن، پیری آکزائن، ریبوفلیون ، فالک ایسڈ، کوپر اور کیلشیم صحت کے لیے نہیات مفید ہیں ، کالی مرچ کا استعمال حاملہ خواتین کے لیے موزوں ہے ۔

وزن کم کرنے میں مدد گار

کالی مرچ کے استعمال سے وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے ، اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو اپنے کھانوں میں اس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر لازمی کریں ، ایک چٹکی یا حسب ذائقہ پسی ہوئی کالی مرچ اپنے مشروبات اور سبز چائے میں بھی ملا کر استعمال کی جاسکتی ہے، اس طریقے سے وزن کلو کے حساب سے کم ہوتا ہے ۔

کینسر کے خطرات کو کم کرتی ہے

ماہرین کے مطابق کالی مرچ کینسر کے خطرات کم کرنے میں معاون مسالہ ہے ، پسی ہوئی کالی مرچ اور ہلدی دودھ میں ملا کر استعمال کی جا سکتی ہے ، ٹھنڈ لگ جانے اور وائرل انفیکشن کے دوران اس دودھ کے استعمال سے بیماری میں جلد آرام ملتا ہے ۔

کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ ، وٹامن اے ، کیروٹنائیڈ اجزا پائے جانے کے نتیجے میں اس کے استعمال سے کینسر سے بچا جا سکتا ہے ۔

کالی مرچ سے جلدی بیماریوں کا علاج

جلدی کی متعدد بیماریوں کے علاج کے لیے کالی مرچ نہایت مفید ثابت ہوتی ہے ، کالی مرچ کے استعمال سے رنگ صاف شفاف رہتا ہے اور جلد پر بننے والے داغ دھبوں ( فریکل) ، سورج کی شعاؤں سے جھلس جانے والی جلد میں بھی آرام ملتا ہے۔

صحت سے مزید