• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏پاکستان ٹیم آج آرام اور کل انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی ‏

پاکستان کرکٹ ٹیم آج ووسٹر میں آرام کرے گی جبکہ کل سے پہلا دو روزہ انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی ۔

‏انگلینڈ پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ووسٹر میں بائیو سیکور ماحول میں رہائش پذیر ہے ، اس دوران قومی اسکواڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیئے بھرپور تیاریاں جاری رکھی ہو ئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے چار روز ٹریننگ کی ، اس دوران انہوں نے جہاں فزیکل اور فیلڈنگ کی ٹریننگ پر فوکس کیا وہاں نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی بھی بھرپور مشقیں کیں۔

چار روز کی ٹریننگ کے بعد آج پاکستان ٹیم ووسٹر میں آرام کرے گی اور ریلیکس ہونے کے لیئے انڈور سرگرمیوں میں ہی حصہ لے گی، جبکہ کل سے ٹیم دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

ووسٹر میں قیام کے دوران پاکستان ٹیم نے دو پریکٹس میچز کھیلنے ہیں ۔

انگلینڈ پہنچنے والے 6 کرکٹرز کوویڈ 19 ٹیسٹ کے رزلٹ آنے کے بعد ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ کرنے کے اہل ہو جائیں گے ۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ، وہاب ریاض، شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان اور محمد حسنین گزشتہ روز ووسٹر پہنچے تھے ۔

دوسری جانب دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے، ان کرکٹرز میں عمران خان، حیدر علی اور کاشف بھٹی شامل ہیں۔

تازہ ترین