• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا میں مبتلا شاہ محمود ملٹری اسپتال راولپنڈی منتقل

کورونا میں مبتلا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ملڑی اسپتال راولپنڈی میں داخل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ مجھے بخار تھا اور میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں گھر سے ہی اپنے فرائض سرانجام دوں گا۔

واضح رہے اس سے قبل ملک کی اہم شخصیات بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں، جن میں سے کچھ لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں اور باقی ابھی بھی آئسولیشن میں ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اپنی فیملی کے ہمراہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تاہم قرنطینہ میں کچھ روز گزارنے کے بعد وہ بھی صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل قائد حزب اختلاف شہباز شریف، وزیر ریلوے شیخ رشید رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جبکہ سب سے پہلے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ایم کیو ایم کے رہنما و وفاقی وزیر امین الحق کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔

تازہ ترین