قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے اور اسپتال منتقل ہونے کی خبر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے شاہ محمود قریشی کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ روز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں بخار ہوا تھا جس کے بعد شاہ محمود نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آنے پر وزیر خارجہ نے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔
شاہ محمود قریشی کو آج ملڑی اسپتال راولپنڈی میں داخل کردیا گیا ہے۔