• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشیں، ہلاکتوں کا خدشہ

جاپان کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے بڑی تباہی پھیلنے اور معتدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دریا کا بند ٹوٹنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے، جبکہ دریا پر بنا پُل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں 92 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث جمع ہوجانے والے پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ادھر چین کے مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں کئی روز سے جاری بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد عمارتیں تباہ، سڑکیں ٹوٹنے سے راستے بند اور ٹریفک کا نظام رُک گیا، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی شہر ممبئی میں بھی موسلا دھار بارشوں سے سڑکیں زیر آب آگئیں، بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین