• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں احتجاج


ایڈیٹر انچیف جنگ، جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

پشاور، کوئٹہ، ملتان، بہاول پور، خانیوال اور نواب شاہ میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

پشاور
پشاور میں جنگ، جیو اور دی نیوز دفاتر کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی، سینئیر صحافی اور میڈیا ورکرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر اختیار ولی نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری تبدیلی سرکار کا سیاہ کارنامہ ہے۔

کوئٹہ
کوئٹہ کی جنگ بلڈنگ میں احتجاج کیا گیا، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری پیر محمد کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمن کی گرفتاری میڈیا کو خاموش کرنے کی کوشش ہے۔

ملتان
ملتان میں نصرت روڈ پر ہونے والے مظاہرے میں ورکرز ایسوسی ایشن کے نثار اعوان اور پی ایف یو جے کے رؤف مان نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیب اور حکومت مل کر بھی میر شکیل الرحمٰن کو نہیں جھکا سکے۔

بہاولپور
بہاولپور میں پریس کلب پر صحافیوں کی علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ 113 ویں روز بھی جاری رہا، صحافیوں نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔

خانیوال
خانیوال میں پریس کلب پر صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، صحافیوں کا کہنا تھا کہ حکومتی غیرقانونی ہتھکنڈوں سے حق و سچ کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔

نواب شاہ
نواب شاہ میں تاجروں اور سول سوسائٹی نے موہنی بازار میں احتجاج کیا۔

تازہ ترین