• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی دہشت گردی، 2 کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں محاصرے کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام میں بھارتی فورسز کا محاصرہ اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

مقبوضہ وادی میں گزشتہ 5 روز کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین