• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی نے وطن واپسی پر فون کرکے مبارکباد دی، ایرانی سفیر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدّم نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران سے پاکستان واپسی پر انہیں فون کیا ہے اور ایران کے ساتھ مذاکرات کی کامیابیوں پر انہیں مبارک باد دی

ایرانی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثالثی کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی نےخلوص کے ساتھ سفارتی کردار ادا کیا،

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور فوج کی مخلصانہ کاوشیں خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرسکتی ہیں۔ ایرانی مسلح افواج کی ثابت قدمی اور جراتمندانہ مزاحمت نے مذاکراتی عمل کو تقویت دی۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ بہادر ایرانی قوم کی مزاحمت نے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، پاکستانی ثالثی کی پہل اور مخلصانہ کوششیں بھی اس پیش رفت کا اہم سبب ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید