• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی طرح کپتانی کرنے کا خواہشمند ہوں، بابر اعظم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان، ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی طرح کپتانی کرنے کے خواہشمند ہوں۔ مجھے سابق کپتان عمران خان کی کی دو چیزیں بہت پسند ہیں ۔ میں عمران خان کے انداز کو اپنانے کا خواہشمند ہوں ۔ ووسٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ جارحانہ کرکٹ کھیلی ہے ۔ عمران خان کھلاڑیوں کوسپورٹ کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے ہوجاتے تھے۔کھلاڑیوں کو بیک کرنے سے ہی سو فیصد کارکردگی لی جا سکتی ہے ۔ جب کھلاڑیوں کو سراہا جاتا ہے تواعتماد ملتا ہے ۔کھلاڑی جب پر سکون ہوں گے تو اچھا کھیلیں گے ۔ بابر اعظم نے کہا کہ میں اب اپنا نہیں ٹیم کا سوچتا ہوں ۔ اپنی کارکرگی سے بڑھ کر مجھے ٹیم کو آگے لیکر جانا ہے ۔ کوشش یہی ہے کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کروں اور انہیں ساتھ لیکر چلوں ۔ کھلاڑیوں کو اعتماد دوں اور ان کے ساتھ بیٹھ کر پلاننگ کروں گا ۔ کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر ٹیم کو ٹاپ پر لے جانے کی منصوبہ بندی کروں گا۔بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ سیریز میں پہلا انتخاب وکٹ کیپرمحمد رضوان ہی ہیں،سرفراز احمد نہیں۔

تازہ ترین