• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر علی، کاشف بھٹی اور عمران خان کے کوویڈ ٹیسٹ منفی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی حیدر علی،کاشف بھٹی اور عمران خان کےہفتے کو ہونے والے دوسرے کوویڈٹیسٹ بھی منفی آگئے۔تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ مساجر ملنگ علی اور محمد عمران کے کوویڈ19 ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں۔پی سی بی ان کرکٹرز کو انگلینڈ بھیجنے کا انتظام کررہا ہے اور تفصیلات سفری دستاویز مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے شیئر کی جائیں گی ۔پی سی بی نےتینوں کرکٹرز کو لاہور کے ہوٹل میں طلب کرلیا ہے۔نواب شاہ کے اسپنر کاشف بھٹی، عمران خان اور حیدر علی کے ٹیسٹ کی رپورٹ پہلے ہی منفی آ چکی تھی ۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو تینوں کرکٹرز کے ٹیسٹ منفی آگئے۔نوجوان فاسٹ بولرحارث روف کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا مزید قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔وہ پاکستان کی29رکنی ٹیم کے واحد کھلاڑی ہیں جو ابھی تک کورونا وائرس سے صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں۔ حارث روف نے کہا کہ پہلی بار جونہی معلوم ہوا میرا کوروناٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔میں فوراً آئسولیشن میں چلا گیا تھا۔ٹیسٹ مثبت آنے پر دکھ ہوا تھا مگر سی ای او وسیم خان کی فون کال نے بہت حوصلہ دیا، حارث رؤف نے کہا کہ الحمد للہ بہت بہتر ہوں، کوئی ایسی علامات نہیں جس کی وجہ سے پریشان ہوں۔ پی سی بی کےڈاکٹر سہیل اور ڈاکٹر ریاض سے مسلسل رابطے میں ہوں، امید ہے جلد صحتیاب ہوکر ٹیم کو جوائن کرلوں گا۔ٹیم کے مساجر ملنگ علیاور عمران کا بھی ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین