• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑانوالہ، مسلح افراد نے حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کو قتل کر دیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) مسلح افراد نے مزاحمت پر حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کو قتل کر دیا ۔تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود چک نمبر 144 گ ب کا رہائشی حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم اکرم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ اسی دوران مسلح افراد گھر کے اندر داخل ہوئے جس پر ریٹائرڈ ملازم نے ایک شخص کو دبوچ لیا جس پرساتھیوں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کے قتل پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اطلاع پر اے ایس پی بلال سلہری، ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ مناظر لک نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ورثاء نے حکام بالا سے نوٹس لیکر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین