• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 12 مئی، 6 مقدمات میں مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12مئی کے مقدمات میں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ہفتے کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 12ئی کے 6مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ضمانتوں پر رہا 18سے زائد ملزمان پیش ہوئے جبکہ وسیم اختر کو حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے۔ سماعت کے دوران مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے پیش نہیں کیا جاسکا جس پر عدالت نے 16ملزمان عبدلاحد، عبدالوحید، عابد علی، عزیز، محمد ساجد عرف شترو، فرخ ظفر، جاوید علی، عامر مشتاق، شجاعت علی ہاشمی، عبدالحفیظ، زاہد، آصف احمد، علی احمد، دلدار میاں، فریدالدین اور حق نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے سانحہ بارہ مئی کے مقدمات کی مزید سماعت 7اگست تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین