• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5؍جولائی کو سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، پی پی رہنما

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور نائب صدر سندھ راشد حسین ربانی نے 5 جولائی کو ملک کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1973 پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ڈکٹیٹر جنرل ضیا الحق نے عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت پر شب خون مار کر اور اقتدار کی حوس میں آئین شکنی کی اور اقتدار پر قبضہ کیا، جنرل ضیا الحق نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کر کے قید کر دیا، جنرل ضیا الحق نے اقتدار پر قبضہ کر کے عوام کو 90 دن میں الیکشن کروانے کی یقین دہانی کروائی جو کہ پوری نہ کی گئی اور ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کردیا گیا جس کا ریفرنس آج بھی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، انہوں نے کہا کہ جنرل ضیا نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پھانسی، کوڑے اور جیلوں میں قید رکھا جو کہ دنیا کی سیاسی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تازہ ترین