آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جے یو آئی کی اے پی سی،متحدہ اور جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے تحت 9 جولائی کو منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ، صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد کی قیادت میں جے یو آئی وفد جوکہ صوبائی ناظم مولانا محمد غیاث، صدر بزنس فورم سندھ امین اللہ ، ناظم دفتر کراچی شرف الدین اندھڑ پر مشتمل تھا ، نےہفتے کو ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان اور جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر محمد حسین محنتی سے ملاقات کرکے اے پی سی میں شرکت کا دعوت نامہ ان کے حوالے کیا ۔