ولاس یگاس (جنگ نیوز) فلپائن کے باکسر مینی پاکیو نے اپنے 21 سالہ کیریئر کی الوداعی فائٹ میں امریکی باکسر لاٹموتھی بریڈلی کو شکست دے دی ہے۔ امریکی باکسر 32 سالہ ٹموتھی بریڈلی اور مینی پاکیو کے درمیان ویلٹر ویٹ کا تیسرا مقابلہ تھا اور اس کے ساتویں اور نویں راؤنڈ میں مینی پاکیو نے ٹموتھی بریڈلی کو دو بار گرا دیا تھا۔فلپائن سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ مینی پیکیو وزن کے مختلف درجوں کے مقابلوں میں کئی عالمی ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں اور انھیں دنیا کا بہترین باکسر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔