کراچی (اسٹاف رپورٹر، ٹی وی رپورٹ) ملک میں کورونا سے مزید 88 افراد جاں بحق ہوگئے جسکے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4680 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 227254 تک پہنچ گئی۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کل 1372825؍ افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 125094؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ہفتہ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 3475 کیسز اور 88 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1585 نئے مریض اور 42 اموات ، پنجاب سے 1341 کیسز 25 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 337 کیسز 18 اموات، اسلام آباد97 کیسز ایک ہلاکت، آزاد کشمیر 54 کیسز ایک ہلاکت ، بلوچستان سے 49 کیسز 1 ہلاکت اور گلگت بلتستان سے 12 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1341کیسز اور 25 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 80297 اور ہلاکتیں 1844 ہوگئی ہیں۔پنجاب میں کورونا سے 42584 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ سے ہفتے کو کورونا کے 1585 نئے مریض اور 42 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 92306 اور ہلاکتیں 1501 ہوگئی ہیں۔ سندھ میں آج مزید 1480 مریض صحت یاب ہوئے جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 52388 ہوگئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں ہفتے کو وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہوگئے جسکے بعد یہاں ہلاکتوں کی تعداد 1020 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 337 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جسکے بعدمریضوں کی تعداد 27843 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبے میں 16242 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں ہفتے کو کورونا کے مزید 49کیسز رپورٹ ہوئے جسکے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 10766 ہوگئی۔بلوچستان میں کورونا سے مزید ایک شخص ہلاک ہوگیا جسکے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 123 ہوگئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5688 ہے۔
اسلام آبادسے ہفتے کو کورونا کے مزید 97 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13292 اور اموات 130 ہوچکی ہیں۔یہاں اب تک کورونا وائرس سے 8610 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر سےہفتے کو کورونا کے مزید 54 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1214 اور اموات کی تعداد 34 ہے۔ آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 686 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان سے ہفتے کو کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1536 اور اموات 28 ہوگئی ہیں۔گلگت میں کورونا سے اب تک 1185 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔