کراچی (اسٹاف رپورٹر) عقیل خان فائونڈر ممبرز ماڈرن کلب ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ماڈرن کلب میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ عقیل خان نے مزمل مرتضی کو باسانی 6-0 اور 6-1 سے شکست دی۔ مینز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں مزمل اور مدثر کی جوڑی نے عقیل شبیر اور احمد احتشام کو 6-2 اور 6-1 سے شکست دی۔ انڈر 18 کے کوارٹر فائنل میں صاحبزادہ محمد علی نے نعمان آفتاب کو، مزمل مرتضی نے مایب ملک کو، حارث عرفان الحق نے نافظ احمد کو، انڈر 14 کے سیمی فائنل میں امین شفیع نے ریان جواد کو، انڈر 12 کے کوارٹر فائنل میں ایم یحی نے ایم زین احتشام کو اور ابراہیم خان نے مہاد کو شکست دی۔