ملتان(نمائندہ جنگ ) قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پیرسے ملتان ميں شروع ہوگی۔ قومی ٹیبل ٹینس ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ہیڈ خواجہ حسن ودود ،چیف امپائر سلیم احمد ،پنجاب کے صدر شاہد ،سیکریٹری پنجاب خالد اور ڈی ایس او ملتان جمیل کامران نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملک میں پائی جانیوالی خوف وہراس کی فضا کے باوجود پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن اور اس سے منسلک مرد اور خواتین کھلاڑی امن کے خواہاں ہیں اور اس کیلئے اس طرح کی چیمپئن شپ کا انعقاد انتہائی مدد گار ثابت ہوگا۔ جس کو اسپورٹس فار پیس کا نام دیا گیا ہے۔ مقابلے 16 اپریل تک جاری رہے گے۔